قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 7 کنال سرکاری اراضی واگزار

30 جون 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) ڈی سی او لاہور نسیم صادق کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ منور بخاری کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران موضع بھائیکوٹ رائے ونڈ میں 7کنال سرکاری اراضی سے ناجائز قبضہ ختم کرواکر زمین واگزار کروالی گئی۔