شہر قائد سمیت ملک بھر میں جلد امن اور روشنی کا راج ہو گا: عامر نواب خان

30 جون 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ہدف امن کا قیام اور معاشی استحکام ہے۔ جمہوریت کاشیرایٹمی پاکستان پرچھائے اندھیروں اور اندیشوں کو نگل جائے گا، عنقریب شہر قائدؒ سمیت پورے ملک میں امن اور روشنی کا راج ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی سنجیدہ قیادت کی شہر قائدؒ میں قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات اور اصلاحات فیصلہ خوش آئند ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف وفاق جبکہ زیراعلیٰ میاں شہبازشریف پنجاب میں عوام کو تعلیم، صحت اور آمدورفت کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے۔