عوام کی محرومیاں دور کرنے، انکے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت آگیا: رفیق بھٹی

30 جون 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمحمد رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کی محرومیاں دور کرنے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت آگیا۔ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر حالیہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں عوام کو خاطرخواہ ریلیف دیا گیا۔ ڈکٹیٹر مشرف اور صدر زرداری کا دور اقتدار عوام نے مسلسل کرب کی حالت میں گزارا، کروڑوں عوام زندگی کی بنیادی ضروریات اور شہری سہولیات سے محروم رہے۔ زرداریوں اور حواریوں کی بدعنوانی نے منفعت بخش قومی اداروں کو ناکارہ کر دیا۔