ماہ صیام میں صرف بھوکا رہ کر مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے: علامہ صادق قریشی

30 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر علامہ صادق قریشی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور یہ مبارک مہینہ امت مسلمہ کو خود احتسابی کا عظیم درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کےلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے، صرف بھوکا پیاسا رہ کر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاﺅن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔