وزیراعظم میاں نواز شریف کا قومی ایجنڈا ملک کی تقدیر بدل دے گا: چودھری نواز

30 جون 2013

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنما لاہور کے نائب صدر این اے 129 ضمنی الیکشن کے امیدوار چوہدری نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا قومی ایجنڈا ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا اب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے نہیں روک سکتا۔ سرمایہ کار اب دوسرے ملکوں کی بجائے پاکستان میں ہی صنعتیں اور سرمایہ کاری کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) مسائل کو حل کر کے تمام چیلنجوں سے نمٹ کر لاکھوں خاندان کے روزگار کاتحفظ کرے گی۔