حلقہ 161 میں پانچ برسوں میں جتنی کرپشن ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی: چودھری خالد محمود

30 جون 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 161 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے اصلی نقلی مسلم لیگیوں کی قطار لگی ہوئی ہے، مسلم لیگیوں میں تو اتنا اتفاق نہیں کہ وہ مل بیٹھ کر حلقہ کیلئے متفقہ طور پر اپنا ایک نمائندہ منتخب کر لیں۔ اس سیٹ پر سب کی نظریں اس لئے ہیں سابقہ پانچ سالہ دور میں جتنی کرپشن اس حلقہ میں ہوئی ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔