5 مرلہ گھروں پر ٹیکس ظلم ہے: نذیر چوہان

30 جون 2013

لاہور ( سپیشل رپورٹر)     5 مرلہ گھروں پر ٹیکس عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں 5مرلہ گھروں پر ٹیکس غریب کی گردن پر پھندا ہے اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ ظالمانہ اور عوام دشمن بجٹ ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف گلبرگ ٹاﺅن کے صدر نذیر چوہان نے لاہور کے تمام ٹاﺅنز کے صدور کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا غریب آدمی تو پہلے مہنگائی کی ایسی دلدل میں پھنسا ہے کہ نکلنے کا نام نہیں لے رہا اور رہی سہی کسر ن لیگ حکومت نے عوام کی گردن پر چھری رکھ کر گھروں ٹیکس لگا دیا ہے۔