برصغیر پاک و ہند میں اسلام تلوار سے نہیں تبلیغ سے پھیلا: ارشد بلوچ

30 جون 2013

لاہور (پ ر) حضرت سخی لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس شہباز پاکستان ارشد بلوچ نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام تلوار سے نہیں تبلیغ سے پھیلا ہے اور اس میں صوفیائے کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اسلام محبت رواداری اور سلامتی کا درس دیتا ہے۔ صوفیائے کرام نے اعلیٰ کردار اور محبت کیساتھ دین کی تبلیغ کی اور ہند کی دھرتی کو پاک دھرتی بنایا۔ لعل شہباز قلندر نے سندھ کو اسلام کا قلعہ بنا دیا۔