نہر نوبہار میں بچہ ستلج میں نوجوان ڈوب گیا

30 جون 2013
نہر نوبہار میں بچہ ستلج میں نوجوان ڈوب گیا

ملتان +ٹا ٹے پور+ لودھراں (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار+ خبر نگار) نہر نوبہار اور دریائے ستلج میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق شری والا موضع کرپال کا رہائشی خرم شہزاد نہر میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی کی وجہ سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اس کی عمر 8 سال تھی۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے لاش کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا۔ مگر کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود لاش نہیں مل سکی۔ ٹاٹے پور سے نامہ نگار کے مطابق خرم شہزاد اپنی والدہ کے ساتھ اپنی خالہ کو ٹاٹے پور میں ملنے آیا محلے کے اعظم خان بچوں کو نہلانے چھوٹی نہر پر لے گیا چھوٹی نہر پر نہاتے ہوئے یاسر ساتھ ہی بڑی نہر میں جا گھسا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کے والدین غم سے نڈھال ہو چکے ہیں۔ لودھراں سے خبر نگار کے مطابق دریائے ستلج میں ریلوے برج کے قریب 17 سالہ شان پانی میں نہانے لگا اچانک ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے ریسکیو آپریشن کر کے نکالا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔