ریلوے نے آپریشن کر کے کروڑوں کی اراضی واگزار کرالی

30 جون 2013

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے کروڑوں روپے کی کمرشل زرعی اور رہائشی اراضی واگزار کرا لی۔ آپریشن ملتان ڈویژن کے 11شہروں میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2روز میں ریلوے ملتان ڈویژن کی انتظامیہ اور ریلوے پولیس نے بورے والا‘ میلسی‘ کہروڑ پکا‘ محسن وال‘ کچا کھوہ‘ کوٹ مٹھن‘ لیاقت پور‘ حاصل پور‘ جام پور‘ فاضل پور اور راجن پور میں آپریشن کر کے 44ایکڑ 10کنال اراضی واگزار کرائی۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق واگزار کرائی گئی زرعی کمرشل اور رہائشی ریلوے اراضی کی کل قیمت 6کروڑ‘ 97لاکھ اور 15ہزار روپے ہے۔