ڈیرہ اڈا چوک پر ٹائروں کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان راکھ بن گیا ریسکیو 1122نے آگ بجھائی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈیرہ اڈا چوک کے قریب ٹائروں کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ اڈا چوک کے رحیم ٹائرز شاپ میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔