بڑھتی ہوئی آبادی سے معاشی و سماجی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے
ملتان (خاتون رپورٹر) روٹری کلب آف ملتان کے زیراہتمام انسداد منشیات اور بہبود آبادی کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ عدنان چغتائی خواجہ محمد حسین اور ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے معاشی سماجی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح جرائم بیروزگاری اور نشہ منشیات کے استعمال میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے آبادی میں بڑھتے ہوئے اضافے کو روکنے کے لئے ہر شخص کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشے کے استعمال کو روکنے اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے سرکار سمیت غیر سرکاری ادارے اصولی کردار ادا کریں۔ تقریب میں ہارون چغتائی‘ بلال قریشی‘ مبشر درانی‘ سہیل خان‘ ریحان شیخ‘ شہریار محبوب و دیگر نے شرکت کی۔
عدنان چغتائی