چین میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پچاس سے زائد افراد ہلاک جبکہ سو کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چین کے گیارہ جنوبی صوبوں میں دوہفتوں سے جاری بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے۔ طوفانی بارشوں سے چونتیس ہزارا سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ ساڑھے چار لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کرچکی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔۔۔ تباہی سے پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ دس ارب ین سے زائد لگایا گیا ہے۔۔