کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔
تینوں طالبات کا تعلق مختلف پرائیویٹ سکولز سے ہے۔ ماما پارسی سکول کی طوبیٰ وسیم نے آٹھ سو پچاس میں سے سات سو اٹھاون نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نارتھ ناظم آباد سکول کی نورالعین اور کے ایم سی گرلز سکینڈری سکول کی اسماء الطاف نے سات سو پچاس نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پی ایم اے گرلز سکول کی مہرین سلیم سات سو انچاس نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہیں ۔ نتائج کے مطابق طلباء کی کامیابی کا تناسب پینسٹھ اعشاریہ آٹھ نو فیصد اور طالبات کی کامیابی کا تناسب باسٹھ فیصد رہا۔