میڈیا، عوام اور سینئر افسروں کو گمراہ کر کے دہشتگردی کی آڑ میں جھوٹی خبر چلانے پر پولیس آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے
گذشتہ روز رائے ونڈ پولیس نے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے گروہ
کے تین ارکان کی گرفتاری بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا، اس حوالے سے پریس ریلیز بھی جاری کی گئی۔ میڈیا میں اس خبر کی بھرپور کوریج ہوئی۔ حقائق جاننے کے لئے وقت
نیوز کی ٹیم رائے ونڈ تھانہ سٹی پہنچی تو گیٹ پر موجود اہلکار نے ایس ایچ او جاوید صدیق کے کہنے پر انہیں باہر نکال دیا۔ متعلقہ ڈی ایس پی کا کہنا ہے صرف ایک اسلحہ ڈیلر شیر افضل کو زیادہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ ڈیلر شیر افضل کا کسی سے لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے، ایس ایچ او جاوید صدیق نے اس کے مخالفین سے رشوت لے کر اسے پکڑ لیا اور سینئر افسروں سے
کہا کہ دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کرنے
والے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بعدازاں ایس ایس پی کے دفتر سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کرا دی۔ تھانے کے باہر کھڑے سائلوں نے بھی ایس ایچ
او کے ناروا رویئے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین خان
نے غلط خبر پر معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ آئندہ اس طرح کی
خبریں نہیں آئیں گی اور متعلقہ ایس پی کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ خود میڈیا کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے۔ انہوں نے بھی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔
سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی آپریشنز سے اس صورتحال پر جواب
طلب کر لیا ہے اور ایس پی صدر سے تین روز میں ایس ایچ او کے خلاف انکوائری رپورٹ بھجوانے کا حکم جاری کیا ہے۔