لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار بسراء نے کہا ہے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت تمام سرکاری افسروں کیلئے طے کریں کہ وہ 1300سی سی سے زیادہ کی گاڑی کا استعمال نہ کریں‘ سرکاری وقت ختم ہونے کے بعد سرکاری گاڑیاں زیراستعمال نہ رہیں اورآفس ٹائمنگ ختم ہونے کے بعد یہ گاڑیاںدفاترز میں ہی کھڑی کردی جائیں۔سرکاری افسران کو اے سی استعمال کرنے کی سہولت بھی ختم کرنا ہو گی جو اے سی چلائے اس کا بل اس کی جیب سے ادا کروایا جائے۔
وزیراعظم سرکاری اداروں میںگاڑیوں اور اے سی کے استعمال کا لائحہ عمل طے کریں:ذوالفقار بسراء
Jul 30, 2024