مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور:مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ مسلم لیگ ن نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے، الیکشن خفیہ رائے شماری کے زریعے ہوتا ہے جس میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ن لیگ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کا حکم دے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔