عالمی ادارہ صحت نے مراکش سے لے کر پاکستان تک15 ممالک میں کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پھیلنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کرونا کی چوتھی لہر مغرب علی، مشرق وسطی ، افریقا اور ایشیا جیسے خطوں میں پھیل رہی ہے جہاں ابھی تک وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا کی ڈیلٹا کی شکل پہلے بھارت سامنے آئی تھی جو اب مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔مشرقی بحیرہ روم کا خطہ مراکش سے لے کر پاکستان تک صومالیہ اور سعودی عرب تک وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں کے علاوہ 21 دیگر ممالک بھی شامل ہیں اور اس خطے کی آبادی تقریبا 68 کروڑ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈیلٹاکی تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں بڑھتی ہوئی تعداد میں کوویڈ 19 انفیکشن اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔بیان میں مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظری کے حوالے سے بتایا گیا کہ نئے کیسز ان افراد کے ہیں جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38