اقو ام متحدہ کی ایجنسی براے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں گذشتہ کئی دنوں سے ہونے والی شدید بارشوں نےروہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں تباہی مچادی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقو ام متحدہ کی ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ ہونے والی شدید بارشوں نےروہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے جنوبی بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ اور وہاں تعمیر عارضی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ کیمپوں میں پانی بھرگیا ہے اورہزاروں مکینوں کو دیگرکیمپوں میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں کے پاس یا پھر عارضی خیموں میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔ا رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک12ہزار سےزیادہ مہاجرین متاثر ہوئے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار کیمپ تباہ ہوگئے ہیں ۔ 5 ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو دوسری جگہ عارضی خیموں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38