واپڈا ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ
ملتان( خبر نگار خصوصی) لوہاری گیٹ پولیس کو ایس ڈی او محمد عمران نے بتایا کہ دوران چیکنگ بجلی چوری ٹیم کے ہمراہ محلہ اشرف آباد پہنچے جہاں ملزمان ریئس الدین اور سفیان بجلی چوری کررہے تھے جن کا میٹر اتارنے لگے تو ملزمان نے عملہ کے ساتھ بدتمیزی پر اترآئے،تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اورگالم گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔