منشیات نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: راؤ عثمان شاکر
خانیوال (نمائندہ خصوصی) ضلعی ممبر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی خانیوال راؤ عثمان شاکر نے کہا ہے کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ہماری نوجوان نسل منشیات کی عادی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وہ منشیات کے بغیر کوئی بھی کام کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں۔منشیات انسان کی شخصیت کو متاثر کر دیتی ہے۔