شجر کاری سنت نبوی ؐ ٗ درختوں سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوتا ہے: ارشاد بخاری
جام پور( نمائندہ خصوصی )شجر کاری سنت نبوی ؐ ٗ درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوتا ہے اور ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم پھلدار درخت
لگائیں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید ارشاد حسین بخاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد امداد اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ای سی محمد وقاص ، پرنسپل بوائز کالج فیصل آباد افتخار احمد نے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج گرلز جام پور میڈم کنیز فاطمہ کے ہمراہ گرلز کالج میں شجر کاری کرنے کے دوران گفتگو میں کیا ۔