آم کی ایکسپورٹ کا فائدہ پورے سیکٹر کو ہوتا ہے: ملک ظفر مہے
ملتا ن( خبر نگار خصوصی )ملتان مینگو گرورز ایسویسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ملک ظفر مہے نے کی جبکہ دیگر عہدیداران ملک اکرم چاون،حاجی اعظم صابری،جہانزیب دھرالہ،مبشر جاوید درانی،میجر (ر) طارق خان،مظفر خان خاکوانی،رانا آصف حیات ٹیپو،حیدر کاظمی،قاسم خان بوسن، مبشر جاوید درانی،افضل خان،شکیل نیازی اورجنید خان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک ظفر مہے نے کہا کہ آم کی ایکسپورٹ ہوتی ہے تو اس کا فائدہ پورے مینگو سیکٹر کو ہوتا ہے جبکہ مقامی منڈیوں میں ریٹ کا تعلق بھی ایکسپورٹ سے ہے۔انھوں نے کہا کہ کوالٹی اچھی ہو تو مقامی اور ایکسپورٹ کی سطح پر ریٹ اچھا ملے گا۔انھوں نے حکومت اور مینگو ایکسپورٹ سے وابستہ حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ آم کی ایکسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے ائیر فریٹ کو کم ہونا چاہیے، سفارتی سطح پر آم کی ایکسپورٹ کئی کے مسائل حل کروائے جائیں -