جہانیاں : گرانفروشی پر دو کھاد ڈیلرز کو جرمانہ
جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) مہنگی کھاد فروخت کرنے پر 2 کھاد ڈیلروں کو جرمانہ عائد ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جہانیاں نے پل 132 پر امانت ٹریڈرز کو 30 ہزار روپے، رحیما چوک ملتان دنیاپور روڈ پر قائم افتخار ٹریڈرز کو 20 ہزار روپے مہنگی کھاد فروخت کرنے پر جرمانہ عائد کر کے موقع پر وصول کیا۔