کرکٹ کی تاریخ میں افغان ٹیم نے بہت کم وقت میں ترقی کی : وزیراعظم
ملتان (سپورٹس ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم میں جتنی بہتری آئی کسی اور ٹیم میں نہیں آئی۔ پاک افغان یوتھ فورم کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں افغانستان نے بہت کم وقت میں ترقی کی کیونکہ جہاں افغان ٹیم اب ہے اس مقام تک پہنچنے میں دوسرے ممالک نے 70 سال لگائے، اس کی وجہ افغان مہاجرین کا پاکستان میں قائم کیمپوں میں کرکٹ کا سیکھنا ہے۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حالیہ بیانات میں افغان رہنماؤں نے پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا حالانکہ پاکستان نے امریکہ اور پھر افغانستان سے مذاکرات کیلئے طالبان کو قائل کرنے کی جدوجہد کی۔