آئبا کا یکم اگست سے مردوں کی تین اور خواتین ویٹ کیٹگری میں دو اوزان کا اضافہ
خانیوال (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل آ ئمیچر باکسنگ ایسوسی ایشن المعروف آئبا نے یکم اگست 2021 سے مردوں کی ویٹ کیٹیگری میں تین اور خواتین ویٹ کیٹیگری میں دو اوزان کا اضافہ جبکہ چند ایک میں کمی بیشی کردی ،پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد پرویز پراچہ کے مطابق باکسنگ کھیل کو بین الاقوامی سطح پر کنٹرول اور فروغ دینے والی تنظیم آئبا نے باقاعدہ اجلاس میں مردوں وخواتین کے سنئیر اور نوجوان باکسروں کے جسمانی اوزان میں اضافہ کیساتھ چند ایک میں کمی بیشی کردی۔