شہید حفیظ الرحمن دہانی بلوچ یوتھ یادگاری ڈے اینڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آل کراچی شہید حفیظ الرحمن بلوچ یوتھ یادگاری ڈے اینڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام منوڑہ غازی یوتھ اور حبیب الیون یوتھ فٹبال کلب تعاون پاکستان تحریکِ انصاف ڈسٹرکٹ ساؤتھ گبول پارک گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے شاندار اور سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے پانچ میچوں کا فیصلہ ہوا پہلے کھیلے گئے میچ میں عرفان میموریل یوتھ کی ٹیم نے البلوشی اسٹار یوتھ کی ٹیم کو 4-1 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کرلیا عرفان میموریل یوتھ کی جانب سے مدثر ? عبدالمطلب ? اویس اور فاروق نے ایک ایک گول کیا جب کہ البلوشی اسٹار یوتھ کا واحد گول امین نے کیا دوسرا شاندار مقابلہ حیدری بلوچ یوتھ اور محمد احمد یوتھ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو حیدری بلوچ یوتھ کی ٹیم نے دو صفر سے جیتا حیدری بلوچ یوتھ کی ٹیم کی طرف سے بورل اور بلال نے گول کیئے تیسرا سنسنی خیز مقابلے میں صابر اسپورٹس یوتھ نے بلوچ کلب ملیر کو ایک صفر سے ہرایا صابر اسپورٹس یوتھ کی جانب سے میچ کا واحد گول آن کے اسٹار فارورڈ علی نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سرخرو کیا - ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچ فیلڈ لائٹ کی روشنی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاری یشنل یوتھ کی ٹیم نے سن آف بلوچ یوتھ کو ایک صفر سے جیتا میچ کا واحد گول کامران نے کیا جب کہ دوسرے میچ میں ینگ پنجگور یوتھ نے پاک اسپورٹس یوتھ کو دو صفر سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کرلیا ینگ پنجگور یوتھ کی طرف سے ایک گول موسی اور دوسرا گول احسان نے کیا میچ ریفری کامران بلوچ ? داد محمد اور راشد میچ کمشنر اعجاز ملنگ اور عبدالرحمن بلوچ تھے۔
فٹبال ٹورنامنٹ