زرمبادلہ کے ذخائر 22کروڑ10لاکھ ڈالر کم ہوگئے
کراچی(کامرس رپورٹر)زرمبادلہ کے ذخائر 25ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ سکے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 23جولائی کو زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 25ارب 12کروڑ 80لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 24ارب87کروڑ55لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 22کروڑ10لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23جولائی کو 22کروڑ 9لاکھ ڈالر کی کمی سے18ارب 5کروڑ7لاکھ ڈالر سے کم ہوکر17ارب 82کروڑ98لاکھ ڈالر ہوگئے۔جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3کروڑ16لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب 7کروڑ73لاکھ ڈالر سے کم ہوکر7 ارب 4کروڑ57لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔