سعودی عرب میں چوتھے صنعتی انقلاب فورم کی سرگرمیوں کا آغاز
ریاض (کامرس ڈیسک)سعودی عرب میں صنعتی انقلاب کے چوتھے فورم کا آغاز ہوگیا ۔ اس فورم کا مقصد نقل و حمل کے مستقبل پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے اثرات ، صحت کے ایسے نظام کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس کے علاوہ صنعتی انقلاب فورم میں شفاف توانائی ، مستقبل میں سمارٹ شہروں کی تعمیر ، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ملک میں مستقبل میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبد العزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں اس فورم کا انعقاد کیا گیا ۔ فورم میں متعدد حکومتی عہدیدار ، ماہرین، صنعتی انقلاب میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے عہدیدار، چوتھے صنعتی انقلاب کو درپیش متعدد چیلنجوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔اسی تناظر میں مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر انجینیر ہیثم العوہلی نے فورم میں منعقدہ مباحثے کے اجلاسوں کے دوران کہا کہ دونوں عالمی کمپنیاں گوگل اور علی بابا پہلے ہی سعودی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان کرچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ممالک میں بھی متعدد پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ جو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
سعودی عرب