نہر ہری مائنر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد
دوکوٹہ (نامہ نگار) پولیس چوکی دوکوٹہ کے انچارج عزیزالرحمان چوہدری کو لوگوں نے اطلاع دی کہ نہر ہری مائنر میں موضع سنڈھل کے قریب ایک نعش تیرتی ہوئی جا رہی ہے انہوں نے فورا موقع پر پہنچ کر نعش کو نکالا نامعلوم شخص کی عمر 40 45 سال کے لگ بھگ ہے اور اس کے وارثان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔