کنٹونمنٹ بورڈ ملتان انتخابات کیلئے 33 امیدواروں کے کاغذات جمع
ملتان (نیوز رپورٹر) کینٹ بورڈ ملتان کے 12 ستمبر کو ہونے والے الیکشنز کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے 10 وارڈز میں الیکشن کرائے جائیں گے۔ جس کے لئے اب تک 33 امیدواروں نے ممبر کی سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔ گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کو 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں طارق نیاز، ہمایوں اکبر، فہیم قریشی، سعید مونی، کلب عابد، رانا ارشاد‘ وقار اعوان اور یعقوب شیرا شامل ہیں۔