نشہ کے عادی شخص کی مسجد کے واش روم سے نعش برآمد
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت، خبر نگار) بورا چوک میں واقع مسجد کے واش روم سے ایک نعش ملی ہے. ذرائع کے مطابق ملنے والی نعش راحت امیر ولد محمد امیر سکنہ میاں چنوں کی ہے.مرحوم گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا اور مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا. تھانہ سٹی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال منتقل کردیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔