آئندہ سال سے 500 اور 1000 روپے والے قومی انعامی با نڈز جاری کرنے پر غور
خانیوال (نمائندہ خصوصی) آئندہ سال سے 500 روپے اور 1000 روپے والے قومی انعامی با نڈز جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7500 روپے، 15ہزار، 25 ہزار اور40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز بند ہونے کے باعث پاکستان کے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد دیگر ممالک کی انعامی سکیموں میں حصہ لینے لگی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 500 اور ایک ہزار روپے والے نئے قومی انعامی بانڈز کے اجراء کیلئے سٹیٹ بنک کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔