میڑک امتحانات کا آج سے آغاز ایک لاکھ 33 ہزار طلبہ شریک ہونگے
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان بورڈ میں آج سے میڑک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ 1 لاکھ 33 ہزار 576 طلبا اور طالبات امتحانات دیں گے۔آج آرٹس گروپ کا پہلا پرچہ ہے۔فرسٹ ٹائم عربی کا پرچہ اور سیکنڈ ٹائم ہیلتھ اینڈ فزیکل سائنس کا پرچہ ہے۔ ملتان ڈویژن میں کل 360 سینٹر بنائے گئے ہیں جن میں ملتان میں 170 سینٹر میل اور 144 لڑکیوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ملتان ڈویڑن ،44 سینٹر کمبائن بنائے گئے ہیں ملتان شہر میں 72 لڑکوں کے 62 لڑکیوں کے اور 7 سینٹر کمبائنڈ بنائے گئے ہیں۔ وہاڑی میں 39 سینٹر لڑکوں کے 31 لڑکیوں کے اور 14 کمبائن سینٹر بنائے گئے ہیں خانیوال میں 39 سینٹر لڑکوں کے 35 سینٹر لڑکیوں کے بنائے گئے ہیں۔ لودھراں میں 20 سینٹر لڑکوں کے 17 لڑکیوں کے اور 7 کمبائن سینٹر بنائے گئے ہی۔ تمام سنٹرز پہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔