پولیس تھانہ نیو ملتان نے لاپتہ2بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا
ملتان( خبر نگار خصوصی)پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں دو مختلف مقامات سے لاپتہ ہونے والے بچوں 13 سالہ ولید اور 12 سالہ دانش کو تلاش کر کے ورثائ کے حوالے کر دیا، گزشتہ روز ورثائ کی طرف دونوں بچوں اغوائ کے الگ الگ مقدمات درج کروائے گئے تھے ایس ڈی پی او نیو ملتان حیدر حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او نیو ملتان سید علی حسن گیلانی نے تھانہ نیو ملتان کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو تلاش کر کے ورثائ کے حوالے کیا بچے تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے ملے جنہوں نے بتایا کہ وہ گھریلو حالات کی وجہ سے گھر سے بھاگ گئے تھے بچوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔