قومی کرکٹرز گیا نا پہنچ گئے،کرونا ٹیسٹنگ،دوسرا ٹی ٹونٹی کل ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ سکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا، قومی کرکٹ سکواڈ کی پہنچنے پر کروناٹیسٹنگ کی گئی۔ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ وہ ڈیبیو میچ میں کرس گیل کی وکٹ لینے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کی وکٹ لینا بڑی بات ہے، میں نے اس وکٹ کیلئے پلان کیا ہوا تھا جبکہ سپیڈ میں تبدیلی لائی گئی۔ ہم بد قسمت رہے کہ میچ مکمل نہیں ہوسکا، بابر اعظم نے یہی کہا تھا کہ لائن اینڈ لینتھ پر بائولنگ کرنا ہے اور انجوائے کرنا ہے۔ ڈومیسٹک میں کھیلتا آیا ہوں لیکن انٹر نیشنل کرکٹ میں کھیلنا بہت فرق ہے، میں نے بہت انجوائے کیا ہے، انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا اپنا مزہ ہے۔لیگ سپنر عثمان قادر نے کہا کہ محمد وسیم اور ان کی فیملی کیلئے یہ بڑا قابل فخر لمحہ ہے، محمد وسیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بڑی عمدہ بائولنگ کی ہے۔ ڈیبیو پر کرس گیل کی وکٹ لینا بڑی بات ہے جنہوں نے سب سے زیادہ رنز کیے ہوئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اس فارم کو آگے برقرار رکھیں گے۔ پچ سے ٹرن مل رہا تھا، مینجمنٹ نے یہی کہا تھا کہ رنز روکنے ہیں، پلان کے مطابق بائولنگ کی۔عثمان قادر نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈین پلیئرز چوکے چھکے ہی مارتے ہیں، اس لیے اس کے مطابق پلان کیا۔قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میچ مکمل نہیں ہوا لیکن بائولرز کو اس میچ سے بہت اعتماد ملا ہے۔