کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ‘نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد آئندہ ماہ دورہ کریگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کا کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کو پاکستان بھیجے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں ایک سیریز کھیلنی ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی ادارے سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن مختلف اوقات میں پاکستان میں میچز اور سیریز کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ سکیورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کریگا۔