ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کے شاہ حسین شاہ پہلی فائٹ میں ناکام
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹوکیو اولمپکس گیمز میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو جوڈو مقابلے کی 100 کلوگرام کیٹیگری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شاہ حسین شاہ کی ٹوکیو اولمپکس میں مصر کے رمضان درویش کے ساتھ پہلی فائٹ تھی۔پاکستان کے شاہ حسین شاہ پہلی فائٹ میں ناکام رہے، مصر کے رمضان درویش نے پاکستان کے ٹاپ جوڈوکا کو شکست دی۔پاکستان کے آدھے اتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوگئے، دس کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ پانچ کھلاڑی میڈل لیے بغیر اولمپکس گیمز سے باہر ہوگئے۔ٹوکیو اولمپکس میں سب سے پہلے باہر ہونیوالے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف تھے جنہوں نے 10میٹر ائیر پسٹل میں شرکت کی۔اولمپکس مقابلوں میں پہلی بار بیڈمنٹن میں انٹری دینے والی ماحور شہزاد ایک میچ بھی نہ جیت سکیں ۔ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی میڈل نہ جیت سکے ۔تیراک حسیب طارق کا100میٹر فری سٹائل کے ہیٹ ٹو میں 72 میں نمبر 62واں رہا۔پاکستان کے یہ پانچ اتھلیٹس کے باہر ہونے کے بعد اب اتنے ہی قومی کھلاڑی آنیوالے دنوں میںان ایکشن ہوں گے جن میں تیراک بسمہ خان آج 50میٹر فری سٹائل میں ایکشن میں ہونگی۔یکم اگست کو شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25میٹر رپڈ فائیر پسٹل میں ایکشن میں ہونگے ، 2اگست کو نجمہ پروین دوسو میٹر ریس میں حصہ لیں گی جبکہ چار اگست کو ارشد ندیم جیولن تھرو میں ایکشن مین نظر آئیں گے، ارشد ندیم پاکستانی دستے کے واحد اتھلیٹس ہیں جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔