عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتے، حکمران مستعفی ہوں:غلام دستگیر
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مزید مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن برداشت نہیں کرسکتے حکمران ملک وقوم کی حالت پر رحم کریں اور استعفی دیں پاکستان کے بعد آزاد کشمیر انتخابات میں بھی فرشتوں نے تحریک انصاف کے حق میں نتائج مرتب کئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکن اپنی صفوں میں متحد ہیں مسلم لیگ ن میں اختلافات کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی ہوگی پاکستان مسلم لیگ ن قائد عوام میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد اور اپنے نظریے پر قائم ہے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مخالفین اور ووٹ چوروں کو ہضم نہیں ہورہا پاکستان مسلم لیگ ن ملک میں صاف شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن عوامی ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئیگی ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ، خواجہ اکرام لون، ہمایوں بٹ، افتخار بھولا بٹ، ماما شہباز ودیگر بھی موجود تھے۔