ناقص سلنڈر سازفیکٹریوںکیخلاف ا یل پی جی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں: اجمل اعوان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد اجمل اعوان نے چیئر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ ہم ناقص سلنڈر سازفیکٹریوںکیخلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے ہیںہم بالکل بھی اس حق میں نہیں کہ کسی بھی ناقص اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹری کی وجہ سے کسی بھی معصوم کی جان جائے اور نہ ہی گوجرانوالہ میں کوئی بھی غیر معیاری سلنڈر بنائے۔نائب صدر شیخ قیصر امین نے کہا کہ چیمبرایل پی جی ایسوسی ایشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اس میٹنگ میں ایگزیکٹو ممبر میاں ندیم کے علاوہ قاسم مغل موجود تھے۔