فیروز والا: 2ایس ایچ او تبدیل
فیروزوالا (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے، انسپکٹر محمد اکرم کمبوہ کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی تعینات کردیا ۔ انسپکٹر محمد لیاقت تھانہ ہاؤسنگ کالونی سے ایس ایچ اوتھانہ صدر‘ وہاںسے تبدیل ہونے والے ایس ایچ او سب انسپکٹر ثمر عباس کو سی آئی اے شیخوپورہ میں تعینات کردیا ہے۔