سندھ کے لوگ پی پی حکومت سے مایوس‘ بڑی تبدیلی متوقع:گورنر
کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عرفان اللہ خان مروت میںاہم ملاقات ہوئی جس میںسندھ حکومت کی انتظامی ناکامی ، سیاسی نااہلی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میںسیاسی منظرنامے پر بڑی تبدیلی متوقع ہے۔لوگوں میںمایوسی پھیل رہی ہے۔ عرفان اللہ مروت نے کہا کہ سندھ پاکستان کی معیشت میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے اہم صوبے کی معاشی بدحالی سمجھ سے باہر ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ان عہدوں کے اہل نہیںجن پر وہ براجمان ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عملی طور پر سندھ کی انتظامی امور میںناکام ثابت ہوئی ہے۔ سندھ کا شعبہ ِزراعت ملکی برآمدات میںاضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم پیپلز پارٹی کی غیر سنجیدہ سیاست نے سندھ کو خوراک درآمد کرنے والا صوبہ بنادیا ہے۔ سندھ کی قیمتی سونا اگلتی زمین کوڑیوں کے داموں پراپرٹی بلڈرز کو دی جارہی ہیں۔