وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز کی مستقلی سے متعلق کیس
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز کی مستقلی سے متعلق کیس میں وفاقی نظامت تعلیمات اور وزارت تعلیم کوجواب کے لیے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ اس عدالت کے فیصلے کے مطابق ان اساتذہ کو 90 دن کے اندر پوسٹنگ آرڈر جاری ہونے تھے، عدالت نے استفسارکیاکہ کیا ایف ڈی ای اور وزارت نے ان کے نوٹیفکیشن میں سے کسی کو پوسٹنگ کر دی ہے؟، اساتذہ کے وکیل نے کہاکہ کچھ کو نوٹیفکیشن جاری ہوئیجس کے ثبوت پیش کر دیے ہیں،عدالت نے ثبوت واپس کرتے ہوئے کہا ائندہ سماعت پر دوسرے فریقین کے سامنے دیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ امتیازی سلوک ریکارڈ پر ہے،اس موقع پر خاتون ٹیچر روتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہوگئی اور کہاکہ فیصلے سے پہلے ہو یا بعد میں امتیازی سلوک تو ہے،ایف ڈی ای نے نہ صرف سینکڑوں اساتذہ،لیکچرز کو پوسٹنگ آرڈر جاری کیے ہیں،خاتون لیکچرر نے کہاکہ ہمیں بھی 10 دس بارہ 12 سال ہو گئے ہمارا کیس ایف پی ایس سی کیوں بھیجا جارہا ہے؟میرے ساتھ کے ملاذمین جو میری ہی نوٹیفکیشن کی لسٹ میں شامل تھے ان کو پوسٹنگ آرڈر جاری ہوگئے مجھے نہیں،عدالت ?نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت3اگست تک ملتوی کردی۔