پرائمری سکول ٹیچرپیروکا صدر بن گیا
پیرو (نیٹ نیوز) جنوبی امریکا کے ملک پیرو سے تعلق رکھنے والے پرائمری سکول ٹیچر پیدرو کاستیلو ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ پیدرو کاستیلو 19 اکتوبر 1969 میں پیرو کے ایک گاؤں پونا میں کسان کے گھر پیدا ہوئے اور 1995 سے 2020 تک پرائمری سکول ٹیچر کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا۔