امریکا، خاتون نے لاٹری میں 80 ارب روپے کا انعام جیت لیا
واشنگٹن(اے پی پی)امریکی خاتون نے80 ارب روپے کی لاٹری جیتنے کے بعد 9 لاکھ روپے مقامی چیرٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میوس وینزک نامی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل میساچیوسیٹس کے ایک پیٹرول پمپ سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ میں 80 ارب روپے کی انعامی رقم جیتی ہے جس میں سے ٹیک کٹوتی کے بعد انہیں45ارب روپے حاصل ہوں گے ۔