عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹرفنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، پانچ فوجی ہلاک
بغداد(این این آئی) عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ تاہم ہیلی کاپٹر کو آپریشن کے دوران میزائل لگا یا پھر فنی خرابی کے باعث نیچے گرا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔