تیزرفتار مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2نوجوان جاں بحق
نوشہرو فیروز (نامہ نگار/پی پی آئی ) نوشہروفیروز قومی شاہراہ سٹی بائے پاس کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر2 نوجوان جاںبحق ہو گئے جنہیں موقع پر موجود لوگوں نے اٹھایا مگر زخمیوں میں 22 سالہ فیضان ولد عزیز اللہ راجپر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ 16 سالہ معروف ولد عاشق علی راجپر کو فوری طور پر نوشہروفیروز سول اسپتال لیجایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا ۔دوسری جانب کوچ ڈرائیور کوچ سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے بھریا سٹی کے قریب گرفتار کرکے کوچ کو تحویل میں لے لیا ہے۔