پنگریو،کاراورکوچ میں تصادم ،کارڈرائیورزخمی
پنگریو( نامہ نگار) پنگریوکے قریب جھڈوروڈ پر تیزرفتار اے سی کوچ اورکارمیں ہونے والے تصادم میں کارڈرائیورعلی نوازملاح زخمی ہوگیا جسے صحت مرکزپنگریومنتقل کیاگیاجہاں پرابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اسے سول اسپتال حیدرآبادریفرکردیاگیاحادثے میں کارمکمل طورپرتباہ ہوگئی جبکہ اے سی کوچ کوبھی نقصان پہنچاپنگریوتھانے میں واقع کی رپورٹ درج کرلی دوسری جانب ہارون لوند تھرکول شاہراہ پرپیرموڑکے قریب کاراورموٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم میں زخمی ہوگیاتھاجسے مقامی اسپتال سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدسول اسپتال حیدرآباد ریفرکیاگیاجہاں پروہ دم توڑگیااس کی لاش شادی لارج کے قریب واقع اس کے گائوں لائی گئی جہاں پر اسے سپردخاک کردیاگیا۔