سجاول سے روپوش ملزم گرفتار
سجاول (نامہ نگار )ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او چوھڑ جمالی کی ایک کاروائی، تھانہ چوھڑ کے دو مقدموں میں روپوش ملزم میھار ولد آچار ملاح کو گرفتار کر لیا ہے یہ ملزم تھانہ چوھڑ جمالی کے دو مقدموں 45/2021 اور 51/2021 دفعہ 401,398,34.PPC میں روپوش تھا پولیس پوسٹ جاتی چوکانچارج جاتی چوک رب نواز پٹھان کی مخبر کی اطلاع پہ سجاول بدین روڈ نزد دیوان شوگرمل پٹرول پمپ پر کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ڈیلر ملزم محمد ولد بڈھو ملاح کو 31 کلوگرام گٹکہ اور ایک مشکوک موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بٹھورو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ایس ایچ او سجاول راجہ سرفراز نوید کی مخبر کی اطلاع پہ سجاول ٹھٹھہ روڈ نزد دمدمہ پر کامیاب کاروائی، دو گٹکا فروش حکیم جاکھرو اور شبیر جاکھرو 10/10 کلو گرام گٹکہ ماوا اور دومشکوک موٹر سائیکل سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سجاول پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا۔