خیرپور،شرپسندوں نے کھجور اورآم کے 50 درخت کاٹ کرپھینک دیئے
خیرپور(بیورورپورٹ)پیرجوگوٹھ میں نامعلوم شرپسندوں نے کھجور اورآم کے 50 درخت کاٹ کرپھینک دیئے۔ پولیس کے مطابق خیرپورکے علاقہ پیرجو گوٹھ میں نامعلوم شرپسندوں نے آبادگارجاوید میمن کے باغ میں گھس کر کھجور اورآم کے 50 درخت کاٹ کر پھینک دیئے ہیں۔متاثرہ آبادگار جاوید میمن نے تھانہ پیرجوگوٹھ میں واقع کامقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نیبتایا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے مبینہ بھتہ نہ دینے پر میرے باغ میں سے کھجور اور آم کے 50 درخت کاٹ کرمیرا کروڑوں کا نقصان کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔